Hazrat Aadam (A.S) and Amma hawwa (A.S) with MCQs


 حضرت آدم علیہ السلام

اللہ تعالی جل جلالہ نے جب چاہا کہ میں اپنی مخلوقات میں سے ایک بہترین مخلوق بناؤں تو اللہ نے آدم کو بنایا۔ 

فرشتے اللہ کی نورانی مخلوق ہیں اور شیاطین ناری مخلوق ہے اسی طرح جانداروں میں کئ اقسام کے جانور پرندے درندے اور چرند چوپائے پائے جاتے ہیں جو انتہائ سمجھدار اور ہوشیار ہیں مگر شعور صرف انسان کو یعنی اولاد آدم کو حاصل ہے ۔ اسی لے سورۃ التین میں اللہ نے فرمایا ہے کہ :

لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم

پس تحقیق ہم نے انسان کو بہترین مخلوق بنایا ہے ۔

حضرت آدم علیہ السلام کو جمعہ کے دن تخلیق کیا گیا ۔

حضرت ابو اشعری سے روایت ہے کہ :

اللہ تعالی نے حضرت آدم علیہ السلام کو ایک مٹھی مٹی, خاک سے پیدا فرمایا,  یہ مٹی تمام روئے زمین سے حاصل کی گئ تھی یہی وجہ ہے حضرت آدم علیہ السلام کی نسل میں مختلف رنگ و زبان کے لوگ پائے جاتے ہیں ۔

                   (ابو داؤد , ترمذی )

آپ کی کنیت ابولبشر ہے یعنی بشر کا باپ ۔ آپ اس کائنات کے پہلےانسان , پہلے مرد,  پہلے شوہر, پہلے باپ, پہلے مسلمان یعنی موحد, پہلے نبی اور پہلے کسان ہیں ۔  یعنی ہم کہہ سکتے ہیں کہ دنیا کا پہلا پیشہ کاشتکاری تھا اور پہلا عقیدہ,  عقیدہ توحید تھا ۔ آپ علیہ السلام  کا لقب صفی اللہ یعنی خدا کا برگزیدہ بندہ ہے ۔ حضرت آدم کی عمرمبارک اور قد و قامت کے حوالے مستند حوالے نہیں ملتے, لیکن کہا جاتا ہے کہ آپ کی عمر مبارک 960 سال تھی اور آپ کی تاریخ پیدائش بتانے سے تاریخ کی کتابیں قاصر ہیں , حضرت آدم علیہ السلام کا ذکر مبارک تمام ادیان اور الہامی کتابوں میں ملتا ہے ۔ آپ پر کم و بیش دس صحائف نازل ہوئے ۔ آپ کو اشیاء کا علم سکھایا گیا,  کاشتکاری کا طریقہ سکھایا گیا ۔ آپ علیہ السلام کے مزاج کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ حلیم الطبع یعنی نرم مزاج تھے۔

حضرت آدم علیہ السلام کو اللہ نے فرشتوں پر علم کی بنیاد پر فضلیت عطا کی ۔ آپ کو تمام فرشتوں نے تعظیمی سجدہ کیا مگر ابلیس نے سجدہ سے انکار کیا اور اللہ کی درگاہ سے نکال دیا گیا ۔ قصہ کچھ یوں ہے کہ جب اللہ نے فرمایا کہ : 

میں زمین پر اپنا نائب بنانے والا ہوں

تو فرشتوں نے فورا" کہا کہ :

اے اللہ ! ایسے شخص کو کیوں پیدا کرتا ہے؟  جو زمین میں فساد کرے اور خون بہائے,  ہم تیری تسبیح, حمد, پاکیزگی, بیان کرنے والے ہیں,  اللہ نے فرمایا : جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے ۔"

                    البقرۃ : 30

حضرت آدم علیہ السلام کو علم کے ذریعے دی گئ فضیلت نے فرشتوں کو سجدہ تعظیمی پر مجبور کر دیا ۔ جب اللہ کے سکھائے گے علم کے ذریعے آدم علیہ السلام نے چیزوں کے نام بتائے تو ابلیس کو شاید جلن ہوئ جو سجدہ کرنے سے انکار کیا ۔

تو بہشت سے نکل جا,  جومیرے بندے  ہیں وہ تجھے رد کریں گے ۔

سورۃ العراف : 11,18 

حضرت آدم علیہ السلام کی بائیں پسلی حضرت حوا کو پیدا کیا گیا ۔

آپ نے اللہ بشری تقاضے کی وجہ سے گندم کا دانہ چکھ لیا اور آپ کو آپ کی بیوی سمیت جنت سے نکال دیا گیا ۔ توبہ کی معافی اور زمین پر اپنی نسل کو آباد کیا ۔

ہابیل قابیل اور شیث علیہ السلام آپ کے بیٹے تھے ۔ حضرت شیث علیہ السلام آپ کے جانشین بنے اور نبی ٹھہرے ۔آدم علیہ السلام کو اللہ نے چار فضیلتیں عطا فرمائی۔

1 اپنے دست قدرت سے بنایا ۔

2 آپ کے جسد خاکی میں روح پھونکی ۔

3 فرشتوں سے سجدہ تعظیمی کروایا ۔

4 اشیاء کے ناموں کا علم سکھایا ۔

حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کی تاریخ کا نا قرآن میں ذکر ہیں نا احادیث میں,  آپ کو اپنی موت کا پتہ چلا تو گھر والوں کو دور بھیج کر , خود سے جدا کر کے تسبیح و تحلیل کرنے لگے اور روح جسم سے پرواز کر گئ ۔ حضرت شیث علیہ السلام کو حضرت جبرائیل نے جنازہ کی نماز کا طریقہ سکھایا اور آپ نے نماز جنازہ پڑھی ۔

آپ مزار کے حوالے سے مورخین کی مختلف آراء ہیں ۔

بعض کے بقول قبر سعودی عرب کی مسجد خیف کے اندر واقع ہے ۔بعض کے نزدیک سری لنکا میں ہے اور بعض کے نزدیک عراق میں ہے ۔

واللہ اعلم بالصواب ۔


حضرت حوا علیہ السلام 

حضرت حوا علیہ السلام اس کائنات کی پہلی مسلم عورت کائنات کا دوسرا فرد,  پہلی ماں, پہلی بیوی  اور پہلی موحد عورت تھیں ۔ حوا سے مراد ہے زندہ مرد سے بنائ گئ عورت آپ کا اسم گرامی حوا قرآن پاک میں کہیں بھی موجود نہیں ہے بلکہ زوجہ آدم کہہ کر پکارا گیا ہے ۔ 

آپ اور آدم علیہ السلام نے شجرِ ممنوعہ کے پاس جا کر جو بشری تقاضے کی وجہ سے غلطی کی تھی اس کی معافی مانگی اور توبہ قبول ہوتے ہی جنت میں واپس گئے ۔ 

اللہ نے دوبارہ زمین پر اتارا اور اولاد آدم کو آباد کیا ۔ آپ حضرت آدم علیہ السلام کی وفات کے دو سال بعد فوت ہوئیں۔ آپ کا مزار جدہ کے باہر سمندر کے کنارے قبر کا نشان ہے۔


 مندرجہ ذیل کثیر الانتخابی سوالات کے درست جواب کا انتخاب کریں ۔

1... لفظ آدم ہے ۔ 

الف عربی   ب عبرانی   ج سنسکرت   د  فارسی 

2... اللہ نے آدم کو سکھائے ۔

الف اشیاء کے نام  ب  فصلوں کے نام  ج  انسانوں کے نام  د درختوں کے نام 

3... حضرت آدم کو تخلیق کیا گیا 

الف  پانی سے   ب مٹی سے  ج گارے سے  د  نور سے 

4... کائنات کے پہلے فرد کی جنس تھی ۔

الف  مذکر   ب  مونث  ج   واحد   د  جمع 

5... حضرت آدم علیہ السلام کی عمر تھی ۔

الف  1000 ہزار سال  ب  900 سال   ج  960 سال   د  999 سال

مندرجہ ذیل کثیر الانتخابی سوالات کے درست جواب کا انتخاب کریں ۔

1... کائنات کے دوسرے فرد کا عقیدہ تھا۔ 

الف  توحید   ب  ملحد  ج  حنیف  د  کوئ نہیں 

2.... کائنات کی پہلی عورت کا نام ہے ۔

الف  مریم  ب  حوا  ج  ہاجرہ  د  زیتون 

3... آدم کی بائیں پسلی سے پیدا ہوئ ۔

الف   زیون  ب  ہابیل و قابیل   ج ہاجرہ   د   حوا 

4... کائنات کی پہلی ماں کا نام ہے:

الف  مریم. ب ہاجرہ   ج  حوا   د   فاطمہ 

5... ام البشر  ہے ۔

الف  لقب   ب  خطاب   ج  کنیت  د  عرف

Hazrat Aadam (A.S) and Amma hawwa (A.S) with MCQs Hazrat Aadam (A.S)  and Amma hawwa (A.S) with MCQs Reviewed by Syed Daniyal Jafri on August 22, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.