Hazrat Esa A.S with Mcqs


 حضرت عیسی علیہ السلام

حضرت عیسی علیہ السلام اللہ کے نبی ہیں آپ سے پہلےنبی حضرت یحی علیہ السلام تھے اور آپ کے بعد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے ۔ حضرت عیسیٰ ابن مریم ایک قرآنی نبی ہیں۔ اللہ نے آپ کو بغیر باپ کے اپنے حکم سے پیدا کیا۔ آپ کی والدہ کا نام حضرت مریم علیہما السلام ہے وہ نہایت پاک باز نیک عورت تھیں ۔قرآن کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام مریم بن عمران  کے بیٹے تھے جو کنواری ماں بنی تھیں۔


 قرآن اور اسلامی روایات کے مطابق عیسیٰ علیہ السلام حضرت داؤد علیہ السلام  کی نسل سے تھے یعنی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور ان کے بیٹے حضرت اسحاق علیہ السلام  کی نسل سے تھے۔قرآن نے عیسیٰ علیہ السلام کو صرف حضرت مریم  کا بیٹا کہا جاتا ہے اور یہ بھی کہ وہ انبیاء کی ذریت میں سے تھے یعنی عیسیٰ علیہ السلام کو حضرت مریم  کی وساطت سے انبیاء کی ذریت قرار دیا ہے۔


مسلمان ان کو اللہ کا برگزیدہ نبی مانتے ہیں۔ جو مخلوق خدا کی ہدایت اور رہبری کے لیے مبعوث ہوئے۔ ایک مدت تک زمین پر رہے پھر زندہ آسمان پر اٹھا لیے گئے۔ قرب قیامت آپ پھر نزول فرمائیں گے اور شریعت محمدیہ پہ عامل ہوں گے۔ ایک مدت تک قیام کریں گے اور پھر وصال فرما کر مدینہ منورہ  میں مدفون ہوں گے۔


جب آپ تشریف لائیں گے تو آپ کے ماننے والے تمام اپنے عقائد کی اصلاح کریں گے ۔ اللہ نے آپ کو زندہ آسمان کی طرف اٹھا لیا تھا ۔ آپ نے اپنی قوم کو بہت نصیحت کی مگر آپ کی قوم بہت ضدی ہٹ دھرم اور بد اخلاق تھی ۔


اللہ نے آپ کو معجزہ عطا کیا تھا کہ کوڑھی کو ٹھیک کر لیتے تھے اور مردہ میں اللہ کے حکم سے روح پھونک دیتے تھے اس لے آپ کو عیسی روح اللہ کا لقب ملا ۔ آپ کی مسیحائ ضرب المثل بن چکی ہے ۔


Choose the correct Answer

1 What's name of Hazrat Esia Mother :

(a) Mariyam 

(b) Fatima 

(c) Zaytoon 

(d) Asia

2 Hazrat Esia haven't Father :

(a) Yes 

(b) No

(c) else 

(d) None 

3 What book was revealed to Jesus?

(a) Quran 

(b) toorat 

(c) injeel 

(d) Zaboor 

4 God raised a prophet to heaven?

(a)  Hazrat Noah 

(b) Hazrat moosa 

(c) Hazrat Esia 

(d) Hazrat Hood 

5 Which prophet's miracles were the healing of the leper and the resurrection of the dead?

(a) Hazrat Muhammad 

(b)  Hazrat ismaeel 

(c) Hazrat Ishaq

(d) Hazrat Esia 

Answers

1 a

2 b

3 c

4 c

5 d

Hazrat Esa A.S with Mcqs Hazrat Esa A.S with Mcqs Reviewed by Syed Daniyal Jafri on August 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.