Hazrat Muhammad Mustafa (S.A.W)

 حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری بندے اور رسول ہیں, آپ کے بعد کوئ نبی یا رسول نہیں آئے گا ۔ آپ کے شہر مکہ مکرمہ میں عبدالمطلب کے بیٹے عبداللہ کے گھر پیدا ہوئے ۔ آپ کی والدہ کا نام حضرت آمنہ ہے ۔ آپ کے والد کی قوم  بنو ہاشم تھی اور والدہ کی قریش تھی ۔ آپ کی تاریخ پیدائش میں اختلاف ہے اہل سنت مسلک آپ کی تاریخ پیدائش 12 ربیع الاول کو مانتے ہیں اور اہل تشیعہ مسلک 17 ربیع الاول کو, 

 

آپ جب پیدا ہوئے تو آپ کے والد تین چار ماہ پہلے وفات پا چکے تھے آپ کی پیدائش پر آپ کے دادا بہت خوش تھے ۔ آپ کی دایہ کا نام حضرت حلیمہ ہے انہوں نے چار سال آپ کی پرورش کی دودھ پلایا ۔ آپ گاؤں کی فضا میں پلے بڑھے ۔ آپ شروع سے ہی با کردار تھے یعنی آپ میں نبوت کے آثار موجود تھے راوایات میں ہے کہ آپ اپنے رضاعی بھائ کے حصے کا دودھ نہیں پیتے تھے ۔ جب آپ کی عمر چھ سال ہوئ تو آپ کی والدہ ابوا کے مقام سفر کے دوران فوت ہو گئیں ۔ اب آپ کی پرورش آپ کے دادا عبد المطلب نے کی ۔ انہوں نے آپ کے بہت ناز اٹھائے بہت محبت سے پالا ۔ جب آپ کی عمر آٹھ سال ہوئ تو آپ کے دادا بھی اس دنیا فانی سے کوچ کر گے, اب کی آپ کی پرورش آپ کے چچا ابو طالب نے کی ۔ آپ اپنے چچا ابوطالب کے ساتھ رہنے لگے۔

 

آپ نے اپنے چچا کے ساتھ رہ کر جنگ, کاروبار, لین دین اور رسم ورواج سیکھے ۔ اپنے چچا کے ساتھ کاروباری سفر پر جاتے تھے ۔ آپ کےچچا کا شمار مکہ کے بہترین تاجروں میں ہوتا تھا ۔ مکہ سے شام تک کے تجارتی سفر اپنے چچا ابو طالب کے ساتھ کیے, آپ کے چچا ابو طالب کو آپ سے بہت محبت تھی ۔ آپ کے کردار کی سچائ اور اچھائ کے چرچے دور دور تک پھیلنے لگے ۔ مکہ کی عظیم تاجر عورت خدیجہ تک اس کے غلام میسرہ کے ذریعے جب آپ کے کردار اور کاروباری حکمت عملی کی خبر پہنچی تو انہوں نے آپ تک شادی کا پیغام پہنچایا ۔ خدیجہ ایک بیوہ مالدار بچوں والی خاتون تھیں اور ان کی عمر اس وقت چالیس سال تھی ۔ جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر مبارک پچیس سال تھی ۔ آپ نے جواب دیا کہ اپنے چچا سے مشورہ کر کے بتاؤں گا ۔ آپ کے چچا نے رضامندی ظاہر کی تو آپ نے شادی کا پیغام قبول کر لیا ۔  اس طرح آپ کی شادی خدیجہ بنت خویلد سے ہو گئ ۔

 

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی زندگی انسان دوستی بااخلاق اور باکردار طریقے سے گزارتے رہے, اپنی بیوی کی دولت کو بے جا نہیں اڑایا بلکہ خدمت خلق میں خرچ کیا ۔ آپ گھر اور شہر سے دور غار حرا میں جاتے اور سوچ بچار کرتے اللہ کو یاد کرتے تھے ۔ جب آپ کی عمر چالیس سال ہوئ تو آپ پر وحی نازل ہوئ, پہلی وحی کا پہلا لفظ اقراء تھا, آپ ڈر گے جب گھر تشریف لائے تو پسینہ پسینہ تھے تو آپ کی غم گساری آپ کی وفاشعار بیوی حضرت خدیجہ نے کی اور کہا :


اللہ آپ کی مدد فرمائے گا آپ کو تنہا نہیں چھوڑے گا کیونکہ آپ اپنے پرائے سب کے غم گسار ہے ناحق نہیں کھاتے


آپ کی چار بیٹیاں تھیں اور دو بیٹے تھے ۔ 

حضرت زینب 

حضرت کلثوم

حضرت رقیہ 

حضرت فاطمہ 

حضرت ابرہیم 

حضرت قاسم 


آپ کی کنیت ابوالقاسم تھی آپ کے دونوں بیٹے اوائل عمری میں فوت ہو گے ۔ باقی تینوں بیٹیاں بھی جلد فوت ہو گئیں اور حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ آپ کی بیٹی آپ کے دنیا سے جانے کے چار ماہ بعد فوت ہوئیں ۔ آپ نے کل گیارہ نکاح کیے ۔ سوائے حضرت عائشہ صدیقہ کے باقی سب بیوہ تھیں اور زائد عمر کی تھیں ۔


آپ کو نبوت کے اعلان سے پہلے ہی کفار مکہ صادق اور امین کے القاب سے پکارتے تھے ۔ آپ پر نازل ہونے والی الہامی کتاب کا نام قرآن پاک ہے ۔ آپ کا پیغام آپ کا کلام قیامت تک جاری رہے گا ۔ اللہ تعالی نے آپ کو دونوں جہانوں کےلے رحمت بنا کر بھیجا ہے ۔ 


آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دورد پاک پڑھنا فرض ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کفار مکہ کے ظلم وستم سے تنگ آ کر ہجرت کی اور مدینہ ریاست کو آباد کیا اور بارہ سے تیرہ غزوات کیے مکہ فتح کیا ۔ فتح مکہ کے موقع پر اپنے تمام دشمنوں کو معاف کر دیا ۔ امن کا درس دیا ۔ کئ غیر مسلم حکمرانوں کو سفارتی خطوط لکھے اور ایمان لانے کی دعوت دی ۔ قیصر و کسری اور شاہ حبش کو خطوط لکھے ۔ 


آپ کے صحابہ نے مشرق مغرب دین اسلام کو پھیلایا ۔ 


آپ نے پہلا اور آخری حج 10 ذوالحج 9 ہجری کو ادا کیا ۔ عرفات کے میدان میں قصوی اونٹنی پر سوار ہو کر خطبہ حجۃ الوداع دیا جو در حقیقت انسانی سماجی رویوں کے حقوق کا مکمل چارٹر تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورت غریب کالے معذور اور کمزور کو حقوق عطا کیے ۔ آپ بارہ ربیع الاول 10 ہجری کو اس دنیا سے رخصت ہوئے ۔ آپ کی نماز جنازہ تمام فرشتوں اور صحابہ صحابیات اور بچوں نے پڑھی امامت کسی نے نہیں کی آپ جس حجرہ مبارک میں تشریف فرما تھے اسی میں آپ کو دفنا دیا گیا ۔ 

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم



MULTIPLE CHOICE QUESTIONS (MCQ's)

1 Hazrat Muhammad was :

(a) First prophet 

(b) last prophet

(c) second prophet 

(d) none 

2 Hazrat Muhammad have daughters:

(a) 2

(b) 6

(c) 8

(d) 4

3 What book was revealed to Jesus? 

(a) Quran 

(b) Zaboor 

(c) Tooraat 

(d) Injeel

4 What's name grandfather of Hazrat Muhammad? 

(a)  Abdullah 

(b) Abdulmutlib 

(c) Abu Talib 

(d) none 

5 What was your age when the first revelation was revealed?

(a) 25

(b)  35

(c) 55

(d) 40

Answers

1 b

2 d

3 a

4 b

5 d

Hazrat Muhammad Mustafa (S.A.W) Hazrat Muhammad Mustafa (S.A.W) Reviewed by Syed Daniyal Jafri on August 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.