Hazrat Yousaf (A.S) with MCQs


 حضرت یوسف علیہ السلام

حضرت یوسف علیہ السلام اللہ کے نبی ہیں اور حضرت ابرہیم علیہ السلام کے پڑپوتے ہیں ۔ آپ کے والد کا نام حضرت یعقوب علیہ السلام ہے۔ آپ نے شہر کنعان میں جنم لیا ۔ آپ کے گیارہ بھائ تھے۔ قرآن پاک میں آپ کے نام پر ایک سورۃ ہے سورۃ یوسف,  آپ کا حسن ضرب المثل بن چکا ہے ۔ حضرت اسحاق علیہ السلام آپ کے دادا ہیں ۔ قرآن پاک میں آپ کے والد کا نام ہے اور والدہ کا نہیں اسی طرح صرف ایک بھائ بینا مین کا نام ہے اور باقی دس بھائیوں کا نام نہیں ان سب کا صرف ذکر کیا گیا ہے ۔ آپ حلیم المزاج تھے ۔ آپ صاحب کردار نبی تھے۔ اللہ تعالی نے آپ کے حسن اور معصومیت اور پاک دامنی کے ذریعے قیامت تک کے انسانوں کےلے کردار اور حسن کو لازوال مثال بنا کر پیش کیا ہے ۔ اللہ آپ کے درجات بلند فرمائے , آمین ۔ قرآن حمید میں آپ کے قصہ کو قرآن نے احسن القصص کہہ کر بیان فرمایا ہے ۔ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بہتر قصوں میں سے ایک قصہ بیان کرتے ہیں اس واسطے کہ بھیجا ہم نے تیری طرف قرآن اور تو تھا پہلے اس سے بے خبروں میں سے ایک دن آپ نے اپنے والد حضرت یعقوب علیہ السلام کو اپنا خواب سنایا کہ اباجان! مجھے گیارہ ستاروں سورج اور چاند نے سجدہ کیا ہے, یہ سن کر حضرت یعقوب علیہ السلام نے فرمایا : بیٹا اس خواب کا ذکر بھائیوں سے نا کرنا ۔ ورنہ وہ تمہارے دشمن ہو جائیں گے ۔ اور پھر یہی ہوا کہ بھائیوں نے یہ خبر پاتے ہی آپ کے خلاف سازش کی اور سیر کے بہانے گھر سے لے گئے ۔

واپسی پر والد سے کہا کہ اسے بھیڑیا کھا گیا۔ بھائیوں نے جیسے ہی آپ کو کنویں میں گرایا تو اللہ نے وہاں ایک قافلے کو پہنچایا, قافلے والوں نے آپ کو وہاں سے نکالا اور مصر میں آکر بیچ دیا ۔ مصر میں شاہ عزیز نے آپ کو خرید لیا اور گھر لے گے ۔ 

گھر میں شاہ مصر کی بیوی زلیخا آپ پر دل ہار گئ آپ سے بدفعلی چاہی مگر آپ اس سے بچ نکلے اور برائ سے محفوظ رہے ۔ اس الزام میں جیل ہوئ اور آپ سات سال جیل میں رہے ۔ ادھر آپ کا والد حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائ جاتی رہی وہ آپ کے ہجر میں دن رات روتے تھے ۔ 

آپ کی جیل میں ایک قیدی تھا اس نے ایک خواب دیکھا تو اس کی تعبیر حضرت یوسف علیہ السلام نے بتائ اور وہ جلد رہا ہو گیا ۔ کچھ عرصہ بعد شاہ مصر نے ایک خواب دیکھا کہ سات دبلی گائیں سات موٹی گائے کھا گئیں ہیں اور سات موٹی گائیں سات دبلی گائے کھا گئیں ہیں ۔ دربار میں ذکر ہوا تو اسی قیدی نے کہا کہ جیل میں وہ غلام یوسف ہی اس کی تعبیر بتا سکتا ہے ۔ اس نےبادشاہ کو اپنے خواب کا حال سنایا ۔ بادشاہ نے آپ کو دربار میں بلایا , آپ نے خواب کی تعبیر یہ بتائ کہ بہت جلد ملک میں قحط ہو گا ۔ اور پھر ایسا ہی ہوا ۔

آپ کو آزادی ملی اور شاہ کی وفات کے بعد نبوت کے ساتھ ملک کی بادشاہت بھی ملی ۔ اللہ نے آپ خوابوں کی تعبیر کا علم عطا فرمایا تھا ۔ جب کنعان میں قحط پڑا تو آپ کے بھائ وہاں گندم لینے آئے تو حضرت یوسف کوپہچانا ملے اور معافی مانگی ۔ حضرت یوسف نے اپنے بھائیوں کو معاف کر دیا , گندم دے کر رخصت کیا ۔ پھر والد کی طرف اپنا قمیض بھیجا ۔ جو آنکھوں سے لگاتے ہی اللہ نے بینائ لٹا دی ۔ اللہ تمام انبیاء کے درجات بلند فرمائے ۔ آمین ۔

Hazrat Yousaf (A.S) with MCQs Hazrat Yousaf (A.S) with MCQs Reviewed by Syed Daniyal Jafri on August 22, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.