Jihaad

 جہاد


جہاد کےمعنی ہیں خوب محنت اورمشقت کرنا۔

جہاد کےلغوی معنی ہیں انسان کا اپنی مرغوب چیز سے بچنے کے لۓ اپنی مکمل کوشش کرنا۔


سورة النساء کی آیت نمبر 95 اور 96 میں اللّہ پاک فرماتے ہیں کہ ; جو مسلمان (گھروں میں) بیٹھ رہتے (اور لڑنے سے جی چراتے) ہیں اور کوٸ عذر نہیں رکھتے وہ اور جو اللّہ کی راہ میں اپنے مال اور جان سے لڑتے ہیں وہ دونوں برابر نہیں ہوسکتے۔

مال اور جان سے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر  اللّہ نے درجے میں فضیلت بخشی ہے اور گو نیک وعدہ سب س ہی لیکن اج عظیم کے لحاظ سے اللّہ تعالی نے جہاد کرنے والوں کو بیٹھ رہنے والوں پر کہیں فضیلت بخشی ہیں اور رحمت میں اور اللّہ تعالی بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے۔



ایک اور جگہ اللّہ قرآن میں فرماتے ہیں کہ

اور جو شخص اللّہ کی راہ میں جنگ کرے پھر شہید ہوجاۓیا غلبہ پاۓ ہم عنقریب اس کو بڑا ثواب دیں گے۔

سورة النساء 74

  


شریعت کی رو سے جہاد کی مندرجہ ذیل اقسام ہیں:


جہاد بالعلم

جہاد بالمال

جہاد بالعمل

جہاد بالنفس

جہاف بالقتال


جہاد کےمتعلق متعدد احادیثِ مبارکہ میں حکم آیاہے۔

ایک روایت کےمطابق آپ ؃  سے کسی نے سوال کیا کہ جہاد کیا ہے۔ آپ؃ نے فرمایا کہ تم اللّہ کے راستے میں لڑو  اور نہ ہی بزدلی دکھاٶ اور نہ مال غنیمت میں چوری کرو۔

 

حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ آپ؃نے فرمایا  ; اس پروردگار کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے, اللّہ کی راہ میں جو شخص بھی زخمی ہوا اور اللّہ خوب جانتا ہے کہ کون فی الواقع اس کی راہ میں زخمی ہوا ہے  وہ قیامت کے دن اِس طرح آۓ گا کہ اسکے خون کا رنگ  تو خون جیسا ہی ہوگا, لیکن اس کی خوشبو مشک کی ہوگی۔


ان قرآنی آیات اور احادیثِ مبارکہ سے ہمیں جہاد کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔

Jihaad Jihaad Reviewed by Syed Daniyal Jafri on August 28, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.