The Holly Pillars of Islam

 ارکان اسلام

ارکان رکن کی جمع ہے اور رکن ستون کو کہتے ہیں ۔ ستون سے مراد ہے سہارا دینے والی چیز ۔ ستون عمارت کا وہ حصہ ہوتا ہے جس کے سہارے پر پوری عمارت مضبوطی کے ساتھ کھڑی رہتی ہے ۔ ارکان اسلام سے مراد دین کے وہ بنیادی اصول واعمال ہیں جن پر اسلام کی مکمل عمارت اپنے پورے عروج کے ساتھ کھڑی ہے ۔

 

ارکان اسلام کی تعداد پانچ ہے وہ یہ ہیں ۔ 

کلمہ شہادت 

نماز

روزہ 

زکوٰۃ 

حج

 

ارکان اسلام کے حوالے سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے کہ:


اسلام کی عمارت پانچ ستونوں پر اٹھائ گئ ہے اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئ معبود نہیں اور یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے آخری رسول ہیں اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا اور حج کرنا اور رمضان کے روزے رکھنا۔


کلمہ شہادت کےدو حصے ہیں ایک توحید اور دوسرا رسالت ۔ توحید میں اللہ کے ایک ہونے کی گواہی دینا اور کسی کو بھی اس کی ذات, صفات اور صفات کے تقاضوں میں شریک نا کرنا ہے ۔ رسالت کی گواہی دینا کہ اللہ نے اپنے بندوں کی اصلاح تربیت اور عقائد کی درستی کےلے نبی اور رسول بھیجے ہیں اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ کے آخری نبی ہیں اور ان پر دین اسلام مکمل ہو گیا تاقیامت آپ کی تعلیمات جاری رہے گی ۔


نماز فارسی زبان کا لفظ مؤنث اسم ہے اس کے معنی ہیں نیاز عاجزی اور عربی میں لفظ صلوٰۃ ہے جس کے معنی ہیں دعا کرنا, التجا کرنا ۔ نماز کے اصطلاحی معنی ہیں پاک صاف ہو کر خشوع خضوع کے ساتھ اللہ کے سامنے سربسجود ہونا ۔ نمازہ10 نبوی 27 رجب شب معراج میں فرض ہوئ تھی ۔ دن میں پانچ مرتبہ نماز ادا کرنا فرض ہے ۔ قرآن پاک میں تقریبا" سات سو مرتبہ نماز کا حکم دیا گیا ہے ۔ مردوں پر باجماعت نماز ادا کرنا فرض ہے ۔ نماز ادا کرنا ہر مسلمان مرد عورت پر فرض ہے اور سات سال کی عمر سے فرض ہے ۔ 


روزہ فارسی زبان کا لفظ ہے, اسم مذکر ہے عربی میں اسے صوم کہتے ہیں جس کی جمع صیام ہے اور اس کے لغوی معنی ہیں رکنا اور برداشت کرنا۔ صبح سے لے کر شام تک کھانے پینے اور لغو باتوں سے برے اعمال سے اور بد اخلاقی رکے رہنے کا نام روزہ ہے ۔ روزہ 2 ہجری میں مسلمانوں پر فرض ہوا تھا۔  روزے کا اصل مقصد حصول تقوی اور ضبط نفس ہے ۔ روزے رمضان المبارک کے مہینے میں رکھے جاتے ہیں رمضان اسلامی کیلنڈر کا آٹھواں مہینہ ہے ۔ عیسوی کیلنڈر کا آٹھواں مہینہ اگست ہے اور اگست کی چودہ اور رمضان المبارک کی ستائیسویں کو پاکستان وجود میں آیا ۔ اور رمضان کی پہلی سے لے کر انتیس تیس تک مسلمان روزہ رکھتے ہیں ۔ رمضان کی ستائیسویں کی رات کو لیلۃ القدر ہزار سال کی راتوں کے برابر کی رات ہے ۔ اسی رات میں قرآن مکمل ہوا ۔ اس رات کو مسلمان بہت جوش و خروش سے عبادت کرتے ہیں ۔ روزہ انسان کی جسمانی زکوٰۃ ہے ۔ 


زکوٰۃ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں اور زکیٰ سے بنا ہے ۔ جس کے معنی ہیں پاک کرنا, بڑھنا اور نشونما پانا وغیرہ ۔ زکوٰۃ صاحب مال لوگوں پر فرض ہے ۔ زکوٰۃ 2 ہجری میں فرض ہوئ اور 8 ہجری میں اس کا نظام نافذ ہوا ۔ زکوٰۃ تزکیہ نفس کا اہم ترین ذریعہ ہے ۔ زکوٰۃ فرض ہونے کی شرائط دو ہیں ۔


نصاب کا پورا ہونا 

ایک سال کا گزرنا 


نماز کی شرائط اور فرائض اور نصاب قرآن پاک میں اللہ نے خود متعین کر دیا ہے ۔ 


نصاب زکوٰہ یہ ہے ۔

سونے کا نصاب : ساڑھے سات تولے 

چاندی کا نصاب : ساڑھے باون تولے 

روپیہ پیسہ : سونا چاندی میں سے کسی ایک کی قیمت کے برابر 

40بکریاں یا بھیڑیں : ایک بکری یا بھیڑ 

30 گائیں یا بھینسیں : ایک بچھڑا زکوٰۃ 

5 اونٹ : ایک بکری زکوٰۃ 

فصلوں پھلوں سبزیوں کی زکوٰۃ کو عشر کہتے ہیں ۔ 

بارانی زمین کا عشر : کل پیداوار کا دسواں حصہ 

غیر بارانی زمین : کل پیداوار کا پانچواں حصہ 


مصارف زکوٰۃ آٹھ ہیں ۔ 

فقراء 

مساکین 

عاملین زکوٰۃ 

تالیف قلوب 

غلام کی رہائ 

مقروض کا قرض ادا کرنا 

مسافر کی خدمت کرنا 

فی سبیل اللہ 


ماں ,باپ ,بیٹا, بیٹی اور میاں بیوی کو زکوٰۃ نہیں دی جاسکتی ہے ۔ 


حج عربی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی ہیں زیارت کرنا, ارادہ کرنا ۔ ذالحج کے مخصوص دنوں میں خانہ کعبہ اور اس کے ارد گرد کی زیارت کرنا حج کہلاتا ہے ۔ حج نو ہجری میں فرض ہوا تھا ۔ ہر مسلمان مرد و عورت صاحب استعطاعت پر زندگی میں ایک بار ادا کرنا فرض ہے ۔ 


حج فرض ہونے کی تین شرائط ہیں ۔ 

زاد راہ 

صحت 

راستے کا پر امن ہونا 

حج کل چھ دنوں کا ہوتا ہے ۔ آٹھ ذی الحج سے تیرہ ذی الحج تک ادا کیا جاتا ہے ۔


Multiple Choice Questions

1 When is fasting obligatory?

(a) 3 hijri 

(b) 2 hijri 

(c) 5 hijri 

(d) 9 hijri 


2 When is Hajj obligated?

(a) 8 hijri 

(b) 10 hijri 

(c) 9 hijri 

(d) 3 hijri 


3 What is the gold course?

(a) 23 towels 

(b) 9 towels 

(c) Seven and a half towels

(d) 19 towels 


4 When Is Prayer Offered?

(a)  11 nabwi 

(b) 10 nabwi 

(c) 09 nabwi 

(d) 19 nabwi 


5 How many are the members of Islam?

(a) 3

(b)  2

(c) 9

(d) 5


Answers

1 b

2 c

3 c

4 b

5 d

The Holly Pillars of Islam The Holly Pillars of Islam Reviewed by Syed Daniyal Jafri on August 27, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.