The Holy Book of Allah "Quran Majeed"


قرآن مجید

قرآن مجید فرقان حمید اللہ کی آخری الہامی کتاب ہے جس کی پہلی وحی عرب کے شہر مکہ مکرمہ کی غار حرا میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہوئ ۔ پہلی وحی کا پہلا لفظ اقراء تھا ۔ پہلی وحی میں پانچ آیات نازل ہوئیں ۔ قرآن عربی زبان میں نازل ہوا ۔ مکہ کے کفار قریش کی زبان عربی تھی ۔ عربی دنیا کی بہترین فصیح و بلیغ زبان ہے جو آج تک محفوظ اور ترقی یافتہ شکل میں موجود ہے ۔ 

قرآن پاک عرب کی گنوار, اجڈ ضدی اور جاہل قوم کی طرف بھیجا گیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قوم قریش کو قرآن کی حکمت سمجھائ ۔ 

قرآن پاک کل عرصہ تئیس سال میں نازل ہوا ۔ شمسی سال 22سال 26 دن بنتے ہیں ۔ قمری سال 22سال 8 ماہ اور 29 دن بنتے ہیں ۔ قرآن پاک کی کل سات منزلیں ہیں, 114 سورتیں ہیں, 86 مکی سورتیں ہیں,  28 مدنی سورتیں, آیات 6236 ہیں ۔ 

لفظ قرآن, قرآن میں 70 دفعہ آیا ہے ۔ لفظ قرآن قراء سے نکلا ہے اس کے لفظی معنی ہیں بہت زیادہ پڑھی جانے والی قرآن کی سب سے چھوٹی سورۃ, سورۃ الکوثر ہے یہ سورۃ تین آیات پر مشتمل ہے اور سب سے بڑی سورۃ, سورۃ البقرۃ ہے جو اڑھائ پارے پر مشتمل ہے ۔ 

قرآن پاک کے کل تیس پارے ہیں,  کل پانچ سو چالیس رکوع ہیں۔ 

قرآن پاک کا ترجمہ دنیا کی کئ زبانوں میں ہو چکا ہے۔ قرآن پاک کا پہلا ترجمہ فارسی زبان میں ہوا جو سلمان فارسی نے کیا یہ ترجمہ صرف سورۃ الفاتحہ کا تھا ۔ قرآن پاک کا یورپی زبان میں پہلا ترجمہ 1647ء میں ہوا تھا ۔ جرمنی میں 1772ء  ہوا تھا ۔ قرآن پاک اردو, پنجابی, سندھی, پشتو, بلوچی, سرائیکی , انگریزی اور چائنی میں ہو چکا ہے ۔ قرآن پاک کے متن میں آج تک زیر زبر اور پیش تک کا کوئ فرق نہیں آیا ہے ۔ 

قرآن مجید کے کل پچپن نام ہیں جو قرآن میں موجود ہیں ۔ قرآن پاک کا موضوع انسان ہے اور قرآن میں عقائد کے اصلاح سے لے کر سیاست, سماج, تہذیب, تمدن, اخلاقیات اور عائلی زندگی کے مسائل کو بیان کیا گیا ہے ۔ قرآن ایک مکمل فہم وفراست اور دلائل و برہان والی کتاب ہے, اس میں ہدایت کی روشنی ہے جو انسانوں کو انسانیت کی معراج سکھاتی ہے ۔ قرآن پاک کی 114 سورتوں میں پچیس سورتیں انبیاء کرام کے نام کے حوالے سے ہیں ۔ اور ایک سورۃ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام کے حوالے سے بھی ہے ۔ 

قرآن پاک مکمل سائنسی, سیاسی, تمدنی, تاریخی اور ہدایت کے علم سے بھر پور کتاب ہے ۔

 Choose the correct Answer

1 How many Surahs of the Qur'an are there?

(a) 143
(b) 68
(c) 130
(d) 114

2 How many bow in the Qur'an?

(a) 15
(b) 13
(c) 14
(d) 52

3 On which prophet did the Quran come down?

(a) Hazrat Muhammad 
(b) Hazrat ebrahim 
(c) Hazrat Noah 
(d) Hazrat zakriya

4 How many sparay are in the Quran?

(a) 24
(b) 30
(c) 42
(d) 35

5 Words mean the Qur'an:

(a) most writing 
(b) most reading 
(c) most listing 
(d)none

Answers
1 d
2 c
3 a
4 b
5 b
The Holy Book of Allah "Quran Majeed" The Holy Book of Allah "Quran Majeed" Reviewed by Syed Daniyal Jafri on August 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.