The Holy Place of Allah "Khane Kaba"

 خانہ کعبہ

دنیا میں کئ مذاہب ہیں اور ان مذاہب کے مقدس مقامات ہیں ۔ اس مذہب کے پیروکار اپنے مقدس مقامات کا بہت احترام کرتے ہیں ۔ ان بڑے مذاہب میں چند بڑے مذاہب یہ ہیں, جن کے پیروکار اربوں کی تعداد میں ہیں, عیسائیت,  یہودیت , ہندومت اور اسلام ۔

 

مذہب اسلام کا مقدس مقام خانہ کعبہ ہے جسے بیت اللہ یعنی اللہ کا گھر کہتے ہیں ۔ خانہ کعبہ کی پہلی تعمیر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ساتھ مل کر کی ۔

 

خانہ کعبہ مسجد حرام کے درمیان میں ایک مقدس عمارت ہے ۔ جسے مسلمانوں کا قبلہ کہا جاتا ہے ۔ یہ قبلہ ملک سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ہے ۔ دنیا بھر کے مسلمان اس قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے ہیں اور ہر سال ذوالحج کے مہینے میں حج کےلے اس مقام کا رخ کرتے ہیں ۔

 

خانہ کعبہ کی پہلی تعمیر حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آپ کے بیٹے اللہ کی نبی حضرت اسماعیل علیہ السلام نے کی اور یہ بغیر چھت کے تھا ۔ مختلف روایات میں ہے کہ اس کی تعمیر میں پانچ پہاڑوں کے پتھر لگائے گے ۔

 

مختلف ادوار میں بیت اللہ کی تعمیر اور مرمت ہوتی رہی پھر جب ابرہہ کی فوج نے گستاخی کی تو اللہ نے انہیں نیست و نابود کر دیا ۔ جس کا ذکر قرآن پاک کی سورۃ الفیل میں ہے ۔ پھر قریش مکہ کے لوگوں نے خانہ کعبہ کی مرمت کی ۔

 

خانہ کعبہ کے کل چودہ حصے مقامات ہیں ۔ 

 

1.... حجر اسود 

حجر اسود ایک پتھر ہے جسے اللہ نے بھیجا تھا ۔ اس کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے ہاتھوں سے بیت اللہ کی دیوار میں نصب کیا ۔ کعبہ کے جنوبی مشرقی رکن پر نصب ہے,تقریبا" اڑھائ فٹ قطر کے چاندی میں مڑھا ہوا ۔ اس کے آٹھ ٹکڑے ہو چکے ہیں, کہتے حجاج بن یوسف کے حملے کی وجہ سے ہوئے تھے ۔


2.... باب کعبہ 

کعبہ شریف میں داخل ہونے کا واحد راستہ ہے ۔ اسے احمد بن ابراہیم نے 3000 کلو گرام سونے سے تیار کروایا تھا ۔ 


3.... پرنالہ 

خانہ کعبہ کا ایک پرنالہ بھی ہے جہاں سے بارش کا پانی نیچے گرتا ہے ۔


4.... بنیادیں 

چاروں طرف سے مضبوط بنیادیں ہیں ۔


5.... حطیم 

حطیم یا حجر اسماعیل کعبہ کے شمال کی طرف کی دیوار جو کعبہ میں شامل تھی اس کی چوڑائ 30 انچ ہے اور اونچائ 1.5 میٹر ہے ۔


6.... ملتزم 

یہ وہ مقام ہے جو باب کعبہ اور حجر اسود کے درمیان کا حصہ ہے جہاں لوگ چمٹ چمٹ کر دعائیں کرتے ہیں ۔ اس لے اسے مقام ملتزم کہتے ہیں ۔ ملتزم عربی زبان کا لفظ ہے ۔ جس کے معنی ہیں لازم ۔ اس مقام کی چوڑائ 1.5 میٹر ہے اور اونچائ 30 انچ ہے ۔


7..... مقام ابراہیم 

کہا جاتا ہے کہ یہ وہ مقام ہے وہ پتھر ہے جس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام چڑھ کر خانہ کعبہ کی دیواریں بنایا کرتے تھے ۔ اس پتھر پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے پاؤں اور پاؤں کی انگلیوں کے نشان ہیں ۔ پہلے یہاں ایک کمرہ نما عمارت تھی اب اسے سونے کی جالی سے ڈھانپ دیا گیا ہے ۔ اس مقام کا ذکر مبارک قرآن پاک کی سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر 125 میں ہے ۔ یہ مقام خانہ کعبہ کے سوا 13 میٹر مشرق کی جانب قائم ہے ۔ 


8.... کنواں زمزم 

کعبہ کے جنوب مشرق میں 21 میٹر کے فاصلے پر تہہ خانہ میں ایک کنواں ہے جو آج تک جاری ہے اور قیامت تک جاری رہے گا ۔


9.... رکن یمانی 

کعبہ کا مغربی کونہ , یہ کونا ملک یمن کی طرف ہے ۔


10.... رکن شامی 

خانہ کعبہ کے شمال مغربی کونہ ہے جو ملک شام کی طرف ہے ۔ 


11.... رکن عراقی 

کعبہ کے شمال مشرقی کونہ ہے اس کے ساتھ باب کعبہ بھی ہے اور یہ عراق کی سمت ہے اس لے اسے رکن عراقی کہلاتا ہے ۔


12.... غلاف کعبہ 

شروع میں کعبہ کا غلاف نہیں تھا ۔ اس غلاف کی ابتدا بنی اسماعیل نے کی ۔ اب یہ باقاعدہ ہر سال کعبہ کو غسل دے کر یہ غلاف اتارا اور پھر کعبہ پر نیا چڑھایا جاتا ہے اور اس غلاف کی باقاعدہ تیاری کی جاتی ہے ۔ غلاف کو سونے چاندی ریشم کی تاروں سے تیار کیا جاتا ہے ۔ سونے کا ریشم اٹلی سے منگوایا جاتا ہے اور چاندی کی تاریں جرمنی سے منگوائ جاتی ہیں ۔ غلاف کو تیار کرنا کا الگ کارخانہ قائم کیا گیا ہے ۔ 


13.... سنگ مر مر سے ڈھانپا ہوا حصہ جو کعبہ کے چاروں طرف موجود ہے ۔ 


14... مقام جبرائیل علیہ السلام 


خانہ کعبہ کی بلندی 14 میٹر ہے ۔ بیت اللہ کی آخری تعمیر جو ابھی تک موجود ہے 1996ء میں کی گئ ۔



 Choose the correct Answer

1 What is the height of the House of the Kaaba?

(a) 12 m

(b) 18 m

(c) 14 m

(d) 21 m

2 In what year was Baitullah last built?

(a) 1923

(b) 1945

(c) 1996

(d) 1981

3 How many members of the House?

(a) 5

(b) 9

(c) 4

(d) 8

4 Who first built the house of the Kaaba?

(a)  Hazrat ebrahim 

(b) Hazrat Noah 

(c) Hazrat Ebrahim Hazrat Ismail 

(d) Hazrat Adam 

5 Baitullah is the holy place of which nation?

(a) Hindu 

(b)  Jesus 

(c) Muslims 

(d) Jainmut 

Answers

1 c

2 c

3 c

4 c

5 c

The Holy Place of Allah "Khane Kaba" The Holy Place of Allah "Khane Kaba" Reviewed by Syed Daniyal Jafri on August 26, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.