War of Independents 1857 with MCQs


 جنگِ آزادی 1857ء 


انگریزوں کو ہندوستان میں پھیلتا دیکھ کر وہاں کے مقامیوں کی طرف سے انکے خلاف پہلی جنگی کی کوشش  1857ء میں ہوٸ جسے غدر کا نام انگریزوں نے دیا ۔ اس کے دو اہم سبب یہ بتاۓ جاتے ہیں پہلا ایسٹ انڈیا کمپنی کا  ایک سے دیگر علاقوں میں قیام اور مختلف ریاستوں کو اپنی زیرِ نگرانی حکومت میں لینا جو کہ ہندوستانیوں کے لیے تشویش اور پریشانی کا باعث تھا  دوسرا  سبب  جنگ کا یہ تھا کہ  فوجیوں کواستعمال کے جو کارتوس دیے جاتے وہ سور اور گاۓ کی چربی سے تیار ہوتے اور ان کو بندوق میں ڈالنے سے پہلے دانتوں کی مدد سے توڑنا پڑتا جو کہ ہندو مسلم مذہبی تعلیمات کے منافی تھا, اور اس کے استعمال سے انکار کیا  ۔ انکار کرنے والوں کو  ان کے اس قصور کی پاداش میں سزا کےطور پر میرٹھ کی چھاٶنی میں 

 وردیاں اتار کے بیڑیاں پہناٸ گٸیں اور دس سال کی قیدِ بامشقت دی گٸ۔

حالانکہ ان سپاہیوں میں انگریزوں کے لیے بڑی قربانیاں دینے والے وفادار موجود تھے۔

اس واقعے کی وجہ سے غم وغصہ میں مشتعل ہوکر دوسرے ساتھیوں نے اس کےاگلے ہی دن دس مٸ کو سینٹ جانس چرچ میں حملہ کرکے متعدد انگریز افسروں اور ان کے خاندان کے لوگوں کو قتل کیا ۔ جلدہی اس بغاوت کی آگ پورے شہر میں پھیل گٸ اور بہت سارے فرنگیوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

 اس کےبعد ان افراد نے  دلّی کا رخ کیا وہاں سے کلکتہ دروازہ سے فصیل بند شہر میں داخل ہوۓ۔ ان افراد نے دوپہر تک متعدد  انگرز اور یورپی  بندوقوں اورتلواروں سے قتل کردیے۔ کچھ دنوں میں ان باغیوں نے لال قلعہ اپنے قبضے میں کی۔ میرٹھ کے ان باغی فوجیوں کی دہلی آمد سے دہلی کی فوجیں بھی بگڑ گٸیں۔

سپاہی قلعے میں داخل ہوۓ اور قلعے کےاندر موجود مقامی رجمنٹ فوری طر پر باغیوں کے ساتھ مل گٸ۔  اور انہوں نے قلعے میں موجود  تمام انگریزوں کو (سول اور فوجی) قتل کردیا۔ اور قلے پر قبضہ کرکےبہادر شاہ ظفر جعکہاس بغاوت کا حصہ نہیں تھے ان و اپنے مطالبات سننے پر مجبور کیا۔  اور سپاہیوں کے خوف کی وجہسے بہادر شاہ ظفر کواس بغاوت کا ساھ دینا پڑا۔ 16 مٸ تک مکمل دہلی باغیوں کےقبضے میں تھا۔ 

آٹھ جولاٸ  1859ء کو جب انگریز سرکار ہر طرح  کی مزاحمت کو کچل کر رکھ دیا اور

 برِ صغیر مں مکمل امن اعلان کیا اور  یہ مکمل طور پر  باضابطہ راج کے ماتحت ہوگیا۔ 


اٹھارہ سو ستاون کی بغاوت کا ناکام ہونا یقینی بات تھی کیوں کہ  اس کے پسِ پردہ جنگی تیاری نہیں تھی یعنی حکمتِ عملی مثبت فکری  اور سیاسی نظام  تشکیل دیےبنا میدانِ جنگ میں اترا گیا ۔

اس  تحریک کے پیچھے منظم منصوبہ بندی نہیں تھی ۔ باغیوں کو  غیر ملکی اقتدار کے خاتمے نے متحد کرکے جنگ کے لیے مجبور کیا۔ 

 البتہ انہوں نے اپنی سرزمین اور اپنی آزادی کی بقا کے لیے اور اقتصادی اور سماجی حالات کی بہتری کےلیے یہ بغاوت کی۔

 

War of Independents 1857 with MCQs War of Independents 1857 with MCQs Reviewed by Syed Daniyal Jafri on August 29, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.