Islamia College Peshawar

 



لامیہ کالج ۔ پشاور


برطانوی حکومت کے راج سے عیساٸیوں کو شہہ ملی کہ وہ مسلمانوں  کو عیساٸیت قبول کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے باقاعدہ مہم چلاٸیں۔ اس مقصد  میں کامیابی کے لیے انہوں نے پختون علاقوں میں اپنی سرگرمیاں شروع کردیں ۔ پنجاب کی طرح یہاں بھی مقصد مسلمانوں کی معاشی تنگی کا فاٸدہ اٹھانا اورعیساٸیت کو مقبول کرنا تھا۔ اسلیے پختون دانشوروں نےاہلِ لاہور کی طرح ان مشنریوں کی سرگرمیںوں کے جواب میں ایک تنظیم  قاٸم کرنے کا بیڑا اٹھایا۔


فدا محمد خان , بابو غلام حیدر اور میاں عبدالکریم نے پشاور میں انجمنِ حمایتِ اسلام قاٸم کی اور مسلمانوں کو دینی وجدید  تعلیم کا موقع فراہم کرنے کے لیے انجمن نےاپنے اس کام کو مذید بڑھاتے ہوۓ ایک  تعلیمی ادارے کے قیام کامنصبہ بنایا اور 1890ءمیں  پشاور میں اسلامیہ اسکول قاٸم کیا جو کہ ایک بڑی تنظیم کی شکل اختیار  کی لیکن  علاقے کے مسلانوں  کی غفلت اور بد قسمتی سے بیسوی صدی  کی دوسری دہاٸی میں اس کو بند کرنا پڑا۔ 

اس دور میں صاحبزادہ عبدالقیوم  نے انجمن میں ایک نٸ روح پھونکی اور اس تعلیمی تحریک کو ایک نۓ جوش و جذبے سے دوبارہ شروع کیا۔ خیبر پختون خوا کے مسلمانوں کی تعلیم کے میدان میں ترقی کے لیے نٸ اسکیم  شروع کی۔ 

1912 ءمیں ایک تعلیمی ادارے کو قاٸم کرنے کے لیے ایک کمیٹی کاقیام عمل میں لاۓ تا کہ عطیات اور چندہ جمع کیا جاسکے۔


اس سلسلے میں 15 لاکھ چندہ جمع کیا گیا,اوردو ایکڑ زمین خریدی اور1913ء میں اسلامیہ کالج پشاور کاسنگِ بنیاد رکھا۔

اس ادارے نے مسلمانوں میں قومی جذبہ بیدار کرنے میں نہایت اہم کردار ادا کیا ۔ 

صاحبزادہ عبدالقیوم نے تا حیات اس ادارے کے اعزازی سیکریٹری رہے اور آپ نےاس ادارے کو کامیاب بنانے کے لیے اوراسکے اصل مقصد کی تکمیل کے لیے ہرممکن کوشش کی ۔

آپ کی محنت کی بدولت آپ کو

1925ء میں آل انڈیا محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس کا صدر منتخب کیا ۔

شروع مں اسلامیہ کالج پشار کا پنجاب یونیورسٹی سے الحاق عمل میں لایا گیا۔ 


انجمن کاخواب تھاکہ اس کالج کو جامعہ کا درجہ دیاجاسکے لیکن ایسا ہو ناسکا۔ 

اسلامیہ کالج پشاور نے کے پی کے کے مسلمانوں کی تعلیم کے لیے مرکزی کردار ادا کا  اوریہ ادارہ آج بھی تعلیمی میدان میں نمایاں کردار ادا کرراہے۔  قاٸدِ اعظم اس ادارے کو بے حد پسند فرماتے اور اپنی جاٸیداد میں سے ایک مناسب حصہ آپ ؒ نے اس ادارے کو بھی دیا۔


Islamia College Peshawar Islamia College Peshawar Reviewed by Syed Daniyal Jafri on September 03, 2020 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.